روہنگیا مسلمانوں کے حق میں عوامی تحریک سندھ کا مختلف شہروں میں احتجاج

پاکستان عوامی تحریک سندھ کے زیراہتمام برما کے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سندھ بھر میں مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے 8 ستمبر 2017ء کو ہوئے۔ عوامی تحریک اپر سندھ کے صدر مخدوم پیر ندیم احمد ہاشمی کی نگرانی میں لاڑکانہ، ڈہرکی، گھوٹکی، میرپور ماتھیلو، گمبٹ، ٹھل، کوٹ ڈجی، پیر جو گو ٹھ اور کھپرو میں مظاہرے ہوئے۔ جہاں سینکڑوں مظاہرین نے برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

اس موقع پر مقررین نے مطالبہ کیا کہ روہنگیا مسلم کا قتل عام فوری بند کر کے انہیں بنیادی حقوق دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت اسلامی دنیا کے معتبر ممالک کو سفارتی سطح پر برما کے خلاف دباو بڑھانا چاہیے جس سے برمی مسلمانوں کی نسل کشی اور قتل عام فوری بند ہو جائے۔ اقوام متحدہ اور دنیا کی دیگر ممالک انسانی حقوق کی شدید ترین خلاف ورزی پر خاموش کیوں ہیں۔ دنیا کو انسانیت کے حوالے سے دہرے معیار ختم کرنے ہوں گے۔

اسی روز تحریک منہاج القرآن سکھر سٹی کی جانب سے صدر تحریک منہاج القرآن سکھر پیر میاں پیرزادہ میر محمد قریشی کی قیادت میں سکھر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور احتجاج پریس کلب سکھر پر اختتام پذیر ہوا۔

پاکستاں عوامی تحریک ڈہرکی کی طرف سے پریس کلب ڈہرکی کے سامنے پرامن احتجاج کیا گیا۔ عوامی تحریک ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے سیکرٹری جنرل محمد اقبال سمیجو، فرزند میاں محمد حنیف (رہنما پاکستاں عوامی تحریک سکھر ڈویژن)، ڈویژنل کوارڈینیٹر منہاج القرآن سکھر ڈویژن محمد اسحاق سمیجو اور صاحبزادہ میاں محمد علیم نے احتجاجی ریلی کی قیادت کی۔ احتجاج میں تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈہرکی، مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ ڈہرکی اور پاکستان عوامی تحریک ڈہرکی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ شہریوں نے بھی احتجاج میں شریک ہو کر روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجتہی کیا

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top