ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا دورہ ڈی جی خان

تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری جنوبی پنجاب میں دوسرے روز 25 فروری 2018ء کو ملتان سے ڈیرہ غازی خان پہنچے، جہاں رات گیارہ بجے کارکنان نے آپ کا پروقار استقبال کیا۔ ڈی جی خان پہنچنے کے بعد آپ نے پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ بعدازاں مقامی کارکنان نے بھی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ ڈی جی خان میں آپ نے خواجہ پیر محمد اکرم شاہ جمالی رحمۃ اللہ علیہ کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، جس کے بعد انکے صاحبزادگان سے ملاقات بھی کی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اتوار کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ ’’سفیر امن سیمینار‘‘ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی اس پروگرام میں شریک ہوئی۔ جکھڑ امام شریف میں پیر سید باقر شاہ بخاری کے ختم چہلم کا بڑا اجتماع منعقد ہوا، جہاں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ اسی روز آپ ڈیرہ غازیخان میں بستی بُڈھن شاہ بھی پہنچے، جہاں خواجہ پیر آعظم شاہجہانی کے بیٹوں سے ملاقات کی اور ان کے والد گرامی کی وفات پر اظہارِ تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈی جی خان میں تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس میں خطاب کیا۔ اس موقع پر کارکنان و اہل علاقہ نے اجتماع میں بھرپور شرکت کی۔ ڈیرہ غازی خان وزٹ کے دوران آپ پیر سید علی شاہ گیلانی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر آپ نے سید علی شاہ گیلانی کے صاحبزادے کے ہمراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ جنوبی پنجاب کے دو روزہ وزٹ کے دوران ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 24 فروری کو ملتان میں مصروف ترین دن گزارا تھا۔

تاجدار ختم نبوت کانفرنس

پیر سید محمد باقر شاہ بخاری کی رسمِ قُل کے اجتماع میں خطاب

خواجہ پیر محمد اکرم شاہ جمالی کی قبر پر فاتحہ خوانی

عالمی سفیرِ امن سیمینار میں خطاب

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top