معاشرتی انصاف کا تقاضہ ہے کسی بھی فرد کی حق تلفی نہ ہونے دی جائے: ڈاکٹر حسین محی الدین

عدل و انصاف ہی معاشرے کے استحکام اور پر امن ہونے کا ضامن ہے
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہوں پر ظلم کرنے والے آج ذلیل و خوار ہورہے ہیں
جامعہ مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز جمعہ کے بعد کارکنوں سے گفتگو

معاشرتی انصاف کا تقاضہ ہے کسی بھی فرد کی حق تلفی نہ ہونے دی جائے: ڈاکٹر حسین 
محی الدین

لاہور (11 دسمبر 2019) صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا ہے کہ معاشرتی انصاف کا تقاضہ ہے کہ ہر فرد کو عدل انصاف فراہم کیا جائے کسی بھی فرد کی حق تلفی نہ ہونے دی جائے انصاف کو اپنی پسند اور مرضی کے سانچے میں نہ ڈھالا جائے بلکہ جو اصول اللہ اور اس کے رسول ﷺنے عطا کیے ہیں ان کواپنایا جائے عدل و انصاف ہی معاشرے کے استحکام اور پر امن ہونے کا ضامن ہے عدل و انصاف دنیا میں بھی نیک نامی، عزت و وقار کا مظہر ہے اور آخرت میں بھی سرخروئی و نجات کا ضامن ہے جس ملک اور معاشرے میں انصاف کا بول بالا ہوگا وہاں قومیں آسودہ حال اور ملک امن و امان کا گہوارہ ہوگا جہاں عدل وانصاف نہیں ہوگا حق داروں کو حق نہیں دیا جائے گا وہاں خاندان منتشر قوم مسائل کا شکار اور ملک انتشار کا نشان بن جاتے ہیں۔ وہ جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز جمعہ کے بعد کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ دوسروں پر غلط فیصلے مسلط کرنے والے ظلم کرنے والے جو چاہیں کرلیں مکافات عمل کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی جب قدرت اپنے فیصلے سناتی ہے تو پھر ان کی گونج آسمانوں میں سنائی دیتی ہے کسی مظلوم کی آہ کو باریاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکا ماڈل ٹاؤن میں بے گناہوں پر ظلم کرنے والے آج ذلیل و خوار ہورہے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top