منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں کا مینار پاکستان کا دورہ، عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ

وفد نے سٹیج، پنڈال، داخلی راستوں، سیکیورٹی، پارکنگ سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالمی میلاد کانفرنس سے بذریعہ ویڈیو لنک براہ راست خطاب کرینگے
50 سے زائد انتظامی کمیٹیوں نے کام شروع کر دیا، پنڈال کو سجانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی: جواد حامد
وفد میں نور اللہ صدیقی، شہزاد رسول، حاجی اسحق، حافظ وقار، اُم حبیبہ، جویریہ وحید و دیگر شامل تھے

لاہور (6 نومبر 2019) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں پر مشتمل وفد نے مینار پاکستان کا دورہ کیا۔ وفد نے 36ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وفد نے عالمی میلاد کانفرنس کے سٹیج، پنڈال، داخلی راستوں، سیکیورٹی، پارکنگ سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالمی میلاد کانفرنس سے بذریعہ ویڈیو لنک براہ راست خطاب کرینگے۔ منہاج القرآن کے وفد میں سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس جواد حامد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، شہزاد رسول، حاجی اسحق، حافظ وقار، عبد الحفیظ چوہدری، اُم حبیبہ، جویریہ وحید، سعید اختر، حاجی منظور حسین و دیگر رہنما شامل تھے۔ وفد نے مینار پاکستان میں 36ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور انتظامات کے حوالے سے اہم فیصلے کئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جواد حامد نے کہا کہ 36ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان پر ہوگی۔ ہمیشہ کی طرح کوئی پھول ٹوٹے گا نہ پتہ گرے گا اور ہر طرح کی صفائی کا خیال رکھا جائے گا۔ کانفرنس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انتظامات کے لیے 50 سے زائد انتظامی کمیٹیوں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ مینار پاکستان کے پنڈال کو سجانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ لاکھوں مردوخواتین، بزرگ و بچے کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ جواد حامد نے اپنی گفتگو میں کہا کہ منہاج القرآن کے جملہ فورمز عالمی میلاد کانفرنس کے میزبان ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات اور تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ عالمی میلاد کانفرنس کے لیے مینار پاکستان گراؤنڈ میں لائٹنگ سٹیج اور پنڈال کی تیاریوں کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ مردو خواتین کے لیے ہمیشہ کی طرح الگ الگ پنڈال بنائے جائیں گے۔ ملک کے دیگر شہروں سے لاہور میں داخل ہونے والے قافلوں کی راہنمائی کے لیے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔

جواد حامد نے کہا کہ حضور ﷺ کے یوم ولادت کا جشن جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ کانفرنس میں شرکت کےلئے 5 داخلی راستے بنائے جائیں گے۔ تمام داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگائے جائینگے۔ سٹیج اور پنڈال میں 5 دیوہیکل ایل ای ڈیز سکرینیں بھی لگائی جائینگی۔ مینار پاکستان کی طرف جانیوالے راستوں اور عمارتوں کو برقی قمقموں، خیر مقدمی بینرز سے سجایا جائے گا۔ ہر سال کی طرح مینار پاکستان کے سبزہ زار میں رات 7 بجے سے لے کر 10 بجے تک ہر خاص و عام کےلئے ضیافت میلاد کا اہتمام ہوگا۔

International Mawlid un Nabi Conference 2019 Minar e Pakistan Lahore Minhaj ul Quran

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top