”مکالمے سے راستے نکلتے ہیں“ کالج آف شریعہ کے زیراہتمام مباحثہ

بانی پاکستان نے مکالمہ کی طاقت سے کروڑوں انسانوں کو آزادی دلوائی
پروفیسر مسعود مجاہد، ڈاکٹر زہیر احمد صدیقی، پروفیسر ضیاء المرتضیٰ و دیگر کا خطاب

لاہور (14 نومبر 2019ء) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی بزم منہاج کے زیر اہتمام ”مکالمے سے راستے نکلتے ہیں“ کے عنوان سے مباحثہ کا اہتمام ہوا۔ مباحثہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر مسعود مجاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مایوسی کے اندھیروں سے نکلنے کے لیے مکالمہ کی ضرورت ہے۔ مکالمہ نوجوان نسل کی مثالی تعلیم و تربیت کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی ایڈمنسٹریشن کو اہم مضوعات پر مکالمے کا اہتمام کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مکالمہ کی طاقت سے پوری دنیا میں اسلام کا پرچم لہرایا، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے مکالمہ کے ذریعے کروڑوں مسلمانوں کو آزادی کی نعمت سے ہمکنار کیا۔ مباحثہ کے مقابلہ میں پہلی پوزیشن طالب علم محمد طاہر، دوسری پوزیشن معین طارق، تیسری پوزیشن احمدجعفر نے حاصل کی۔ جیوری کے ارکان میں پروفیسر شاہد رضا، پروفیسر محمد سجاد حیدر شاہ، پروفیسر محمد ابرار شامل تھے۔ مباحثہ کے مقابلہ میں ڈاکٹر زبیر احمد صدیقی، پروفیسر ساجد محمود الازہری، پروفیسر ضیاء المرتضیٰ علوی، پروفیسر ضیاء المصطفیٰ مکی نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top