ساڑھے 5 سال سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر غیرجانبدار تفتیش مانگ رہے ہیں: خرم نواز گنڈاپور

Model Town Case

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے ساڑھے 5 سال سے ایک ہی مطالبہ، مؤقف اور اپیل ہے کہ اس سانحہ کی غیر جانبدار تفتیش کروائی جائے، تاحال اس مطالبے کو نہیں مانا گیا۔ غیر جانبدار تفتیش سے ہی انصاف کا عمل پٹڑی پر چڑھے گا۔ آخر کیا وجہ ہے کہ غیر جانبدار تفتیش نہیں ہونے دی جارہی؟ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی پہلی جے آئی ٹی قاتلوں نے خود بنائی جس کا مقصد انصاف کرنا نہیں کلین چٹیں حاصل کرنا تھا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے حکم پر بننے والی جے آئی ٹی کی یکطرفہ رپورٹ ٹرائل کیلئے خصوصی عدالت میں بھجوائی گئی۔ ہم خصوصی عدالت سے لیکر سپریم کورٹ تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کی غیر جانبدار تفتیش کیلئے چارہ جوئی کررہے ہیں، ہمارے پاس عدالتوں سے انصاف مانگنے کے سوا اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، حصول انصاف کیلئے غیر جانبدار تفتیش پہلی سیڑھی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top