ڈاکٹر طاہرالقادری کا احمد صادق کی بیٹی، حافظ عمر کے تایا کے انتقال پر افسوس کا اظہار

لاہور (21 فروری 2020) تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے سینئر رہنما پی پی 154 کے ناظم مالیات حاجی احمد صادق قادری کی بیٹی اور منہاج القرآن کے نیٹ ورک انجینئر حافظ محمد عمر کے تایا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ اللہ تعالیٰ حاجی احمد صادق قادری کی بیٹی اورحافظ محمد عمر کے تایا کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے حاجی احمد صادق قادری کی بیٹی اور حافظ محمد عمر کے تایا کی نماز جنازہ پڑھائی۔ جی ایم ملک، حافظ غلام فرید، حاجی محمد اسحاق، حفیظ اللہ جاوید، حاجی منظور حسین مشہدی، اشتیاق حنیف مغل، حاجی امجد قادری، حاجی عبد الرحمان، نور الزمان نوری و دیگر رہنماءوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

دریں اثناء بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، جواد حامد، رفیق نجم، نور اللہ صدیقی و دیگر رہنماءوں نے حاجی احمد صادق قادری کی بیٹی اور منہاج القرآن کے نیٹ ورک انجینئر حافظ محمد عمر کے تایا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top