ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سپین پہنچ گئے

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سپین پہنچ گئے۔ بارسلونا ائرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ذمہ داران نے پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ڈنمارک، سویڈن، ناروے، اٹلی، فرانس، یوکے اور جرمنی کا تنظیمی دورہ مکمل کرکے بارسلونا (سپین) پہنچے ہیں اور سپین میں آپ قائد ڈے کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپ کے ایک ماہ تنظیمی دورہ پر ہیں، اس تنظیمی دورہ کے دوران یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ افراد، علمائے کرام، مختلف شعبہ جات کے ماہرین اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنماؤں و کارکنان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top