کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام 4 روزہ بین الکلیاتی مقابلے 16 مارچ سے شروع ہونگے

مورخہ: 10 مارچ 2020ء

لاہور (10 مارچ 2020ء) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام 4 روزہ سالانہ کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ 16 مارچ کو شروع ہو گا اور 19 مارچ تک جاری رہے گا، 16 مارچ سوموار کو حسن قرأت، عربی تقریر کے مقابلے ہوں گے، 17 مارچ کو نعت رسول مقبولﷺ اور انگریزی تقریر کے مقابلے ہونگے۔ 18 مارچ کو اردو تقریری مقابلہ بعنوان ”ظاہر میں آزادی تو آزادی ہے باطن میں گرفتاری“ منعقد ہو گا۔ 19 مارچ کو سوشل میڈیا اور ففتھ جنریشن وار کے موضوعات پر مضمون نویسی کے مقابلہ جات ہونگے۔ چار روزہ بین الکلیاتی مقابلوں میں ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، پروفیسر ڈاکٹر محمداکرم رانا، کرنل(ر) محمد اختر، پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، محمد محب اللہ اظہر، کرنل(ر) راجہ فضل مہدی، ڈاکٹر شبیر احمد جامی، ڈاکٹر ممتاز احمد سدیدی الازہری، ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی الازہری شرکت کرینگے۔ بین الکلیاتی مقابلے بزم منہاج کے زیر اہتمام ہوں گے جن کے نگران صابر حسین نقشبندی ہیں۔ ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کہا کہ نوجوانوں کی خوابیدہ صلاحیتوں کونکھارنے، ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ اور فکری و شعوری ارتقاء کیلئے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ہر سال ان مقابلوں کا اہتمام کرتی ہے۔ بین الکلیاتی مقابلہ جات میں کالج آف شریعہ اینڈاسلامک سائنسز کے اولڈ اور نیو کیمپس کے طلباء حصہ لیں گے۔

Quaid Day celebration at College of Sharia

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top