چکوال: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے چوتھے فیز میں 100 گھرانوں میں راشن پیکجز کی تقسیم

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن چکوال کی طرف سے چوتھے فیز میں 100 مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ مجموعی طور پر اب تک 920 گھرانوں میں راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top