منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 5 سو خاندانوں میں راشن تقسیم

مورخہ: 09 مئی 2020ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ مزدوروں، مستحقین اور 500 سے زائد سفید پوش خاندانوں میں مغلپورہ، لال پل، فتح گڑھ کے علاقوں میں راشن تقسیم کیا گیا، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے 500 سے زائد خاندانوں میں آٹا، دالیں، چینی، گھی، چاول، چائے کی پتی، کھجوریں، شربت، صابن، بیسن و دیگر اشیاء ضروریہ کے پیکٹس تقسیم کیے، راشن کی تقسیم کے موقع پر تمام احتیاطی تدابیر کو اپنایا گیا، انتہائی منظم طریقے سے مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن خرم شہزاد، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل نے راشن تقسیم کیا، اس موقع پر شہبازحسین بھٹی، حاجی محمد اعجاز، حاجی ارشد، رانا فیصل محمود، وقاص علی خالد و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ مخلوق خدا کی بے لوث خدمت قلبی سکون کا باعث ہے، گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ملک بھر میں کروڑوں روپے مالیت کی اشیائے خورونوش مستحقین میں تقسیم کر چکے ہیں، راشن کی تقسیم اور مستحقین کی مدد کا سلسلہ لاک ڈاؤن کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا، تحریک منہاج القرآن کی جملہ تنظیمات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بینر تلے اپنی مدد آپ کے تحت شب و روز مستحقین کی مدد کررہی ہیں، انہوں نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات پر تمام سرگرمیاں معطل کر کے وسائل کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن خرم شہزاد نے کہا کہ دنیا بھر میں آنے والی کسی بھی آفت کی صورت میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہمیشہ مدد کیلئے صف اول پر کھڑی نظر آتی ہے۔ مخیرحضرات عوام الناس کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top