لاک ڈاؤن میں آن لائن تعلیم دینے والے اساتذہ فرض شناس اور قابل عزت ہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 18 مئی 2020ء

قائد منہاج القرآن کی آن لائن کلاسز پر کالج آف شریعہ اور ای لرننگ کو مبارکباد
ہر مسلمان اسلام کا سفیر ہے، اسلام کا پیغام دوسروں تک پہنچانا ذمہ داری ہے

لاہور (18 مئی 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن تعلیم دینے والے اساتذہ فرض شناس اور قابل عزت ہیں، انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اور ای لرننگ کی طرف سے آن لائن کلاسز کے کامیاب اور بلاتعطل اجراء پر کالج انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے، انہوں نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں طلبہ و طالبات کو تعلیم فراہم کرنا ایک بہت بڑی انسانی خدمت اور عبادت ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج یونیورسٹی کی ایڈمنسٹریشن کو بھی آن لائن کلاسز کے کامیاب اجراء پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے جملہ تعلیمی اداروں، فورمز نے لاک ڈاؤن کے دوران وقت کا بہترین استعمال کیا اور عامۃ الناس کو ہر ممکن رہنمائی مہیا کی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج القرآن ای لرننگ کی طرف سے درجنوں ممالک میں مسلم فیملیز کے بچوں کو قرآن پاک کی آن لائن تعلیم دینے کے عمل کو سراہا، انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل، منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان، سسٹر لیگ، یوتھ لیگ، ایم ایس ایم، نظامت دعوت، نظامت تربیت، علماء کونسل اور جملہ نائب ناظمین اعلیٰ کو آن لائن اصلاحی، تربیتی لیکچرز کا اہتمام کرنے پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ ہر شخص اسلام کا سفیر اور مبلغ ہے، اسلامی تعلیمات کو دوسروں تک پہنچانا بطو رمسلمان ہمارا دینی فریضہ ہے، انہوں نے کہا کہ الحمدللہ منہاج القرآن عالمگیر سطح پر دعوت و تبلیغ کے فریضے کو احسن انداز سے پہنچارہی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top