ڈاکٹر طاہرالقادری کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد

مورخہ: 13 اگست 2020ء

وقت کی قدر سے محمد علی جناح کو قائد اعظم کا عظیم منصب ملا
نوجوان عہد کریں وہ ہر لمحہ علم و تحقیق اور مطالعہ میں صرف کریں گے
تعلیم یافتہ، باشعور نوجوان پاکستان کا محفوظ مستقبل ہیں

لاہور (13 اگست 2020) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کروڑوں مسلمانوں کی پناہ گاہ ہے اور لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل ہوا، آزادی کے تحفظ اور اس کے حقیقی ثمرات سے بہرہ مند ہونے کے لئے ہر شہری کو بلاتفریق انصاف، تعلیم اور روزگار کا حق دینا ہوگا، جب تک پسے ہوئے طبقات کو ان کے آئینی حقوق نہیں مل جاتے تشکیل پاکستان کا مقصد ادھورا رہے گا، کامیاب زندگی. گزارنے کیلئے نوجوان قائد اعظم محمد علی جناح کے ایمان، اتحاد اور نظم کے سنہری اصولوں پر عمل کریں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی کی طاقت سے پاکستان کو 21 ویں صدی کا خوشحال اور باوقار ملک بنایا جا سکتا ہے، اس وقت پاکستان کے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بدخواہ انتہا پسندی، فرقہ واریت کے زہر سے اسے کمزور کر رہے ہیں، اور نوجوانوں کو علم اور تحقیق کے راستے سے ہٹا کر ان کی توانائیاں اور قیمتی وقت بے مقصد مشاغل اور بحثوں میں ضائع کر رہے ہیں، وقت کی قدر کرنے اور اس کے بروقت اور بہترین استعمال نے محمد علی جناح کو قائد اعظم کے عظیم منصب پر بٹھایا۔ نوجوان یوم آزادی کے مقدس دن کے موقع پر عہد کریں کہ وہ وقت کی قدر کریں گے اور قیمتی وقت مطالعہ، علم وتحقیق میں صرف کریں گے، تعلیم یافتہ باشعور نوجوان ہی پاکستان کا محفوظ مستقبل ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top