کراچی آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ کا منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس پر پیغام

ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری صاحب اسلامی دنیا کا بہت بڑا نام اور سکالر ہیں، وہ اتنے بڑے عالم ہیں کہ انہوں نے انٹرنیشنل لاء میں پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹر کیا اور پھر اپنی زندگی کو اسلام کے لیے وقف کر دیا۔ انہوں نے ادارہ منہاج القرآن قائم کیا۔

آج ان کا صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ یورپ، افریقہ، برطانیہ اور امریکہ سمیت دیگر ممالک میں ان کا بے شمار کام ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایجوکیشن اور ویلفیئر میں بہت بڑا کام کیا۔ پھر ان کی تحریری اور ان کا تحریری مواد بہت بڑا کام ہے۔ وہ بہت بڑے عالم ہیں۔ منہاج القرآن نے اسلام کا دنیا کو بہت اچھا چہرہ روشناس کرایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیغمبر امن ہیں۔ اسلام کا امیج جو خراب کیا گیا تھا، اس کو درست کرنے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا بہت بڑا عمل ہے۔ آج منہاج القرآن میں بہت بڑا کام ہو رہا ہے۔ آج میں ان سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جتنے لوگ ڈاکٹر طاہرالقادری کیساتھ ہیں اور خود ڈاکٹر طاہرالقادری کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top