جھنگ: منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرآت اینڈ تحفیظ القرآن دارالعلوم فریدیہ قادریہ میں قائد ڈے کی تقریب

منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرآت اینڈ تحفیظ القرآن برائے طلباُ و طالبات دارالعلوم فریدیہ قادریہ بستی صالح شاہ جھنگ صدر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت الحاج صاحبزادہ صبغت اللہ قادری کر رہے تھے جبکہ آرگنائزر علامہ عبدالقدیر قادری تھے۔

تقریب میں دارالعلوم فریدیہ قادریہ کے اساتذہ، طلبا و طالبات سمیت تحریک منہاج القرآن کے مقامی قائدین و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد طلباء و طالبات نے تحریکی ترانے اور شیخ الاسلام کی مناقب پیش کیں۔

اس موقع پر مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و عملی اور تجدیدی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ کے ڈائریکٹر علامہ عبدالقدیر قادری نے شیخ الاسلام کی ہمہ جہت شخصیت کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو مصطفوی مشن منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت اختیار کرنے کی دعوت دی۔

پروگرام کے اختتام پر طلبا ء و طالبات کی طرف سے دو خوبصورت کیک کاٹے گئے اور آخر میں شیخ الاسلام کی درازی عمر کیلئےخصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top