ڈاکٹر طاہرالقادری کا سینیٹر کامل علی آغا کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (11 جنوری 2022) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنما و سینیٹر کامل علی آغا کے بڑے بھائی اعظم علی آغا کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، میاں ریحان مقبول، ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی سینیٹر کامل علی آغا کے برادر اکبر کاظم علی آغا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی، کامل علی آغا سمیت جملہ سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Admissions Open Minhaj University Lahore
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top