شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دعا سے شہراعتکاف اختتام پزیر

مورخہ: 02 مئی 2022ء

itikaf city 2022

تحریک منہاج القرآن کا شہراعتکاف 2022ء 30 رمضان المبارک مکمل ہونے اور شوال کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی اختتام پزیر ہو گیا، اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اختتام دعا کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت عالم اسلام کی حفاظت فرمائے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی دعا کی۔ تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں دس روزہ قیام کرنے والے معتکفین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دعاؤں کے ساتھ الوادع کیا۔ اس موقع پر ہزاروں معتکفین آہوں اور سسکیوں کے ساتھ اشکبار تھے۔

اختتامی دعا کے بعد شہراعتکاف میں موجود ہزاروں معتکفین دعاؤں اور سسکیوں کے ساتھ گھروں کو روانہ  ہو گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلامیان پاکستان اور امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارک باد  بھی دی۔

شہراعتکاف 2022ء میں شیخ الاسلام نے طہارۃ القلوب سیریز کے آخری خطاب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت دل سے جھک جانے والے اپنے بندوں کی کوئی دعا رد نہیں کرتا، اس لیے عجز و انکساری کے ساتھ اللہ سے مانگتے رہا کریں، وہ دعاؤں کو قبول کرتا ہے، مگر ہمیں دعاؤں کی قبولیت کے پیمانوں کا شعور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلوص نیت سے مانگی جانے والی ہر دعا کے بدلے اللہ اپنی حکمت کے مطابق نوازتا ہے اللہ کی رضا پر راضی ہو جانا کمال بندگی ہے، اس بات پر کبھی شاکی نہیں ہونا چاہیئے کہ میں جو چاہتا تھا وہ نہیں ملا، اللہ وہ دیتا ہے جو التجا کرنے والے بندوں کے لیے بہتر ہوتا ہے۔

itikaf city 2022

itikaf city 2022

itikaf city 2022

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top