منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام 27ویں تربیتی نشست

مورخہ: 13 جون 2022ء

minhaj ul quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام ‎منہاج القرآن انٹرنیشنل گنما سنٹر میں 27ویں تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا‏، ‎جس میں علامہ محمود احمد مسعود نے ’’فداك ابي وامي يا رسول الله‘‘ کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ محبت رسول ﷺ ہی ایمان کا اصل سرمایہ ہے۔ امت مسلمہ کے روح ابدان میں جب تک محبت مصطفیٰ ﷺ کا خمیر زندہ ہے تو اس وقت تک مسلمانوں کو کوئی طاقت ایمانی شکست نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ آج امت میں محبت رسول ﷺ کو پھر سے زندہ و تابندہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس خمیر سے ایمان کی سلامتی ہے۔

اس سے پہلے نشست کا آغاز حاشر وسیم نے تلاوت ‎قرآن مجید فرقان حمید سے کیا، جس کے بعد انہوں نے نعت بھی پیش کی۔ محفل میں ذکر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ‎آخر میں ہدیہ درود و سلام پیش کیا گیا۔

نشست میں تحریک منہاج القرآن کے رفقا اور پاکستانی کمیونیٹی کے احباب نے شرکت کی۔ ‎‏‎خواتین کے لیے علیحدہ سے اہتمام کیا گیا تھا، ‎‏‎جس میں خواتین نے آن لائن پوری نشست سماعت کی۔ ‎‏‎محفل کے اختتام پر شرکاء کے لیے لنگر کا اہتمام کیا گیا۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top