بامقصد تعلیم کا حصول ہر مسلمان پرواجب ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مورخہ: 03 مئی 2023ء

اہل علم ہونے کا مطلب دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے
علم پھیلانا ہر مسلمان کی دینی، انسانی و ملی ذمہ داری ہے: چیئرمین سپریم کونسل

Dr. Hasan Qadri's participation in the lunch in honor of Minhajians

لاہور (3جون2023) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فارغ التحصیل سکالرز (منہاجینز) کے ایک خصوصی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہر مسلمان پر بامقصد تعلیم کا حصول واجب ہے وہاں علم کو پھیلانا اور جہالت کے اندھیرے دور کرنا بھی ہر مسلمان مرد اور مومن کی دینی، انسانی و ملی ذمہ داری ہے، اہل علم ہونے کا مطلب دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اور اعلیٰ اسلامی و انسانی اقدار کے فروغ کے لئے زیادہ محنت کرنا ہے، خصوصی اجلاس منہاج یونیورسٹی لاہور مارکی میں منعقد ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فارغ التحصیل سکالرز تعلیم، قانون، طب، سائنس، بزنس اسلام، فارماسیوٹیکل، سمیت زندگی کے ہر شعبہ میں ایک پروفیشنل کی حیثیت سے ملک اور انسانیت کی بے مثال خدمت کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آج سے 40 سال قبل ایک خواب دیکھا تھا کہ ایک ایسے تعلیمی ادارہ کی بنیاد رکھی جائے جو دینی اور دنیوی تعلیم دونوں کے مقاصد ایک ساتھ پورے کرے الحمدللہ یہ خواب جامع اسلامیہ منہاج القرآن، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اور منہاج یونیورسٹی لاہور کی صورت میں شرمندہ تعبیر ہو چکا ہے اور چراغ سے چراغ روشن ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

اجلاس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، نائب ناظم اعلیٰ جواد حامد، پرنسپل تحفیظ القرآن محمد عباس نقشبندی، سینئر صحافی ارشاد چوہدری، ڈاکٹر نذر فرید، اقبال مرتضیٰ و دیگرنے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top