شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا سید زاہد حسین شاہ بخاری رضوی کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

مورخہ: 06 جون 2026ء

لاہور (6 جون 2026) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے برمنگھم میں سید زاہد حسین شاہ بخاری رضوی کی رہائش گاہ پران کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کی بخشش کیلئے خصوصی دعا کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات عطا کرے۔

اس موقع پر علامہ بلال اشرفی قادری، علامہ عبد الستار سراج، شاہد مرسلین، حمزہ مرسلین، غلام مصطفیٰ، احمد نواز، جابرالحق اور ظفر رانجھا سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کے سینئر عہدیداران اور علماء کرام نے بھی مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top