پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدی قادری کا پیغمبرانِ خدا کی مینجمنٹ پر کتب کی سیریز تصنیف کرنے کا اعلان

مورخہ: 08 جون 2026ء

قوم کو حقیقی لیڈر،بہترین منیجرز کی ضرورت ہے، قرآن نے قیادت کے اوصاف کھول کر بیان کئے
قائد کنسلٹیشن، کوآرڈینیشن اور کوآپریشن پر یقین رکھتا ہے: چیئرمین سپریم کونسل کاطلبہ سے خطاب

Dr-Hassan Qadri Announces Book Series on Prophets Leadership and Management 2026

لاہور (8 جون 2026) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پیغمبران خدا کی بطور قائد، انتظامی صلاحیتوں اور مینجمنٹ پر کتب کی سیریز مرتب کرنے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں انہوں نے حضرت یوسف ؑاور حضرت ابراہیم ؑکی مینجمنٹ پر کتب تحریر کر دی ہیں، حضرت یوسف علیہ السلام کی مینجمنٹ پر پہلی کتاب زیور طباعت سے آراستہ ہو چکی ہے جس کی تقریب رونمائی 13 جون کو ہو گی۔

چیئرمین سپریم کونسل نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلبہ سے لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ کے موضوع پر اپنے لیکچر میں کہا کہ لیڈر شپ سے مراد اپنی ذات میں طاقت و اختیارات جمع کرنا نہیں ہوتا بلکہ بے لوث اور بلاتکان خدمت ہوتا ہے۔ حقیقی لیڈر مسائل سے باخبر ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا حل بھی پیش کرتا ہے۔ لیڈر کنسلٹیشن، کوآرڈینیشن اور کوآپریشن پر یقین رکھتا ہے۔ وہ اپنے فالورز کے اندر بھی قائدانہ صلاحیتوں کا جوہر پیدا کرتا ہے اور انہیں بھی لیڈر بناتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس موقع پر اعلان کیا کہ قرآن مجید میں مذکور تمام پیغمبران خدا کی مینجمنٹ پر کتب لکھی جائیں گی، کتب کی یہ سیریز تصنیف کرنے کا مقصد ہر شخص کو لیڈر شپ کوالٹیز اور گڈمنیجرزکے اوصاف سے روشناس کروانا ہے تاکہ وہ لیڈرز اور منیجرز کے انتخاب میں غلطی نہ کریں، انہوں نے کہا کہ امت محمدیہؐ کو اس وقت حقیقی لیڈرز اور بہترین منیجرزکی ضرورت ہے اس علمی کاوش کے ذریعے امہ کے ہر فرد کو لیڈرز کے اوصاف سے باخبر کیا جائے گا تاکہ ہر چرب زبان، اداکار مالی وسائل اور سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال کر کے رائے عامہ کو ہائی جیک یا گمراہ نہ کر سکے۔

انہوں نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام لیڈرشپ کوالٹیز کی لیکچرز سیریز سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ قرآنک مینجمنٹ کے اصولوں پر بھی ایک جامع کتاب تصنیف کی جائے گی جس پر کام جاری ہے۔ تقریب میں میں ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، شیخ الحدیث پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، راجہ زاہد محمود قادری، میاں زاہد اسلام، بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد عمر حیات، کرنل ریٹائرڈ خالد جاوید، ونگ کمانڈر محمد غفار خان، نوراللہ صدیقی، احمد نواز انجم، علامہ رانا محمد ادریس قادری، مظہر محمود علوی، عین الحق بغدادی، محمد اشفاق علی چشتی، قاری ریاست علی چدہر، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، شکیل احمد طاہر، علامہ محمد منہاج الدین قادری، علامہ شبیر احمد جامی، علامہ محب اللہ اظہر، صابر حسین نقشبندی، رانا وحید شہزاد، اسامہ محمد مشتاق، قاضی فیض الاسلام، عائشہ مبشر قائدینِ تحریک منہاج القرآن و ذمہ داران، منہاج کالج فار ویمن کی طالبات، جامعہ نعیمیہ لاہور کے طلبہ سمیت علماء و مشائخ، اساتذہ اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top