ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا COSIS ٹاؤن شپ کیمپس میں نئی کمپیوٹر و فزکس لیب اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

لاہور: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ٹاؤن شپ کیمپس میں ڈائریکٹوریٹ آف ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام طلباء کے لیے قائم کی جانے والی نئی کمپیوٹر لیب، فزکس لیب اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری اور حاجی عبدالغفور قادری بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔
افتتاحی تقریب کے دوران ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ شاہد لطیف نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو جاری ترقیاتی منصوبہ جات اور تعلیمی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور طلباء کو معیاری تعلیمی ماحول مہیا کرنا تحریک منہاج القرآن کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر اور فزکس لیبارٹریز کے قیام سے طلباء کو جدید سائنسی اور تکنیکی علوم سے استفادہ کرنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے، جبکہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب طلباء اور اساتذہ کو صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز ونگ کمانڈر (ر) عبدالغفار، نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات ڈاکٹر محمد رفیق نجم، حاجی محمد امین القادری، کرنل (ر) خالد جاوید، شبیر احمد ملک، عرفان بٹ، کاشف امین، الحاج سیٹھ افتخار احمد، حکیم جمیل یوسفی، محمد عون، محمد نعیم یاسین سمیت کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ٹاؤن شپ کیمپس کے اساتذہ کرام اور طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔



























تبصرہ