منہاج القرآن سپین بارسلونا کا ہنگامی اجلاس، بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے فوری امدادی مہم شروع کرنے کا اعلان

مؤرخہ 30 اکتوبر 2008 ء بروز جمعرات کو جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلسِ عاملہ کا ہنگامی اجلاس انعقاد پذیر ہوا جس میں صدر حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، ناظم ویلفیئر محمد نواز کیانی، ناظم ممبرشپ حاجی محمد نذیر اداسی، ناظم مالیات ارشد محمود اور ناظم تعلقاتِ عامہ محمد اقبا ل چوہدری نے شرکت کی۔

اجلاس کے میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آنے والے زلزلہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی بھائیوں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور متاثرین زلزلہ کی مدد کے لیے بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور مرکز منہاج القرآن لاہور کی طرف سے دی گئی ہدایت کی روشنی میں لائحہ عمل طے کیا گیا۔

منہاج القرآن بارسلونا کے اس ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے آئندہ جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں خصوصی اعلانات کے ذریعے فنڈ ریزنگ کی جائے گی جبکہ بارسلونا اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بھی متاثرین کی بحالی کے لیے مدد کی اپیل کی جائے گی، اس کے علاوہ بارسلونا کے مرکزی Rambla پر امدادی کیمپ لگا کر مقامی لوگوں سے بھی اپیل کی جائے گی اور بادالونا میں بھی امدادی کیمپ لگایا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے انچارج محمد اقبال چوہدری مقامی حکومت سے رابطہ کرنے کے بعد امدادی کیمپ کا اجازت نامہ حاصل کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کشمیر اور سرحد میں پاکستان کی تاریخ کے بد ترین زلزلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کروڑوں روپے کی رقم زلزلہ زدگان کی بحالی پر خرچ کی تھی اور منہاج خیمہ بستی اور Minhaj Village کے نام سے کئی گاؤں آباد کیے تھی، اسی دوران منہاج القرآن سپین نے بھی بارسلونا کے بڑے رمبلاRambla La اور پریشان رمبلا Rambla del Ravalپر امدادی کیمپ لگائے تھے جس میں پاکستانی اور مقامی لوگوں کے علاوہ سیاحت پر آئے ہوئے دوسرے یورپین شہریوں نے بھی متاثرینِ زلزلہ کی بحالی کے لیے بڑھ چڑھ کر تعاون کیا تھا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top