25ویں شہر میں منہاج ایمبولینس سروس کا آغاز

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے گوجرانوالہ کے علاقہ وانڈو (PP-99) میں ايمبولينس سروس کا آغاز کر ديا ہے۔ اس کے ساتھ ملک کے مختلف شہروں ميں منہاج ويليفیئر فاؤنڈيشن کے فري ايمبولينسز کي تعداد 25 ہو گئي ہے۔ ايمبولينس کے افتتاح کے ليے وانڈو (PP-99) ميں افتتاحي تقريب مورخہ 9 فروری 2010 کو منعقد ہوئي جس ميں مرکزی ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری مہمان خصوصي تھے۔ انہوں نے ایمبولینس کی چابیاں گوجرانوالہ (وانڈو) کی تنظیم کے ناظم ویلفیئر کے حوالے کيں۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اس سے پہلے ملک کے 24 شہروں میں منہاج فری ایمبولینس سروس مہيا کي ہے۔ یہ سروس غریب اور نادار مریضوں کی خدمت کے علاوہ کسی بھی ایمرجنسی کے لیے ہر وقت فون کال پر دستیاب ہوتی ہے۔ انہوں نے بتايا کہ اس منصوبے پر تقریباً ایک کروڑ 61 لاکھ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔

اس موقع پر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نائب ناظم افتخار بیگ، صاحبزادہ محمد حسین آزاد، قاضی فیض الاسلام، محمد یاسر خان، میاں افتخار اور دیگر احباب بھی موجود تھے۔

تقريب کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top