توہین آمیر فلم کے ذمہ داران انسانیت کے دشمن ہیں: منہاج القرآن انٹرنیشنل (حیدرآباد، انڈیا)
منہاج القرآن انٹرنیشنل(حیدرآباد، انڈیا) کا اہم اجلاس سٹی ہیڈ آفس امیرہ منزل روبرودرشہوار ہسپتال پرانی حویلی میں منعقد ہواجس میں توہین آمیز فلم کی بھر پور پور مذمت کرتے ہوئے قرارداد منظور کی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل (حیدرآباد، انڈیا) توہین آمیز فلم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس فلم کی تیاری و اشاعت پر انسانیت دشمن اور پراگندہ ذہنیت کی حامل قرار دیتی ہے۔ روزاول سے ہی مخالفین اسلام کا یہ طریقہ رہا ہے کہ وہ حقیقت پسندانہ اندا ز میں اسلام کا مقابلہ کرنے میں جب ناکام ونامراد ہوتے ہیں تو پھر اس طرح کی خبیثانہ حرکتوں کا ارتکاب کرتے ہیں۔اس طرح کی مذموم حرکتیں نہ اسلام کی حقانیت کو متاثر کر سکتی ہیں اورنہ ہی پیغمبر اسلام محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان وعظمت میں کوئی رمق برابر بھی کوئی کمی کر سکتی ہے بلکہ ایسی حرکتیں انجام دینے والے خود ذلت ورسوائی کا شکار ہوتے ہیں۔
اجلاس میں سید عبدالرشید (صدرمنہاج القرآن حیدر آباد) محمد بلال صوفیانی (نائب صدر)، مفتی محمد نذیرخان، محمد عبداللہ قادری (جنرل سیکرٹری)، محمد خان قادری، ارشد حبیبی(ناظم دعوت و ارشاد)، مولانا شیخ مخدوم علی(ناظم مساجد)، مولانا ذکی اللہ مصباحی(ناظم تعلقات عامہ)، سید معظم شاہ (ڈائریکٹر یوتھ لیگ)، مولانا عبدالعزیز خان (ایڈیٹر ماہنامہ الہدایہ)، مولانا صدیق شریفی(ناظم تعلیمات) کے علاوہ دیگر احباب نے شرکت کی۔
رپورٹ: منہاج القرآن انٹرنیشنل حیدر آباد(انڈیا)
تبصرہ