منہاج القرآن ویمن لیگ گلستان کالونی (کراچی) کے زیراہتمام گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج
منہاج القرآن ویمن لیگ گلستان کالونی لیاری، کراچی کے زیراہتمام مورخہ 20 ستمبر بروز جمعرات دوپہر 2 بجے توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف احتجاج اور گذشتہ دنوں کراچی میں ہونے والے سانحہ آتشزدگی میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا اہتمام شمس آباد شاہ پور کے ایک بڑے ہال میں کیا گیا تھا، جس میں علاقہ بھر سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بلند کیے۔
پروگرام میں منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی ناظمہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت پر مبنی فلم کو بنا کر مغربی میڈیا نے گستاخی کی تمام حدیں پار کر دیں ہیں، جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ توہین آمیز فلم پر عالمی امن کی علمبردار گونگی اور اپاہج ہوجانے والی طاقتوں سے پرزور مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ جلد از جلد اس کا سختی سے نوٹس لے اور اس گستاخی اور عالمی امن کے خلاف سازش اور کائنات کی معتبر ترین ہستی کے خلاف کی جانے والے گھناؤنی سازش کے جرم میں مجروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔
پروگرام کے آخر پر گذشتہ روز کراچی میں ہونے والے سانحہ آتشزدگی میں شہید ہونے والوں کے لیے ایصال ثواب کیا گیا اور ان کی بخش و مغفرت کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ اور پاکستان کے لیے بالخصوص دعائیں کی گئی۔
تبصرہ