عظمت مصطفیٰ (ص) ریلی : لودہراں

لودہراں( ) گستاخ فلم بنانے والے عالمی بدامنی پیدا کرنے پر تلے ہوئے ہیں نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر حملہ کرنے والے معصوم مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کر رہے ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ مسلمانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے اور باطل کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ نصیر احمد بابر نے گستاخ فلم کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے ہزاروں شرکاء سے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکمرانوں نے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی روش کو ترک نہ کیا تو وہ وقت قریب ہے جب مسلمان امریکہ کا جغرافیہ تبدیل کردیں گے۔ تحریک منہاج القرآن نے دنیا کے تمام فورمز پر اسلام کے پرامن فلسفہ کی تبلیغ کی ہے۔ مگر یہودی ذہنت اسلام دشمنی کی تمام حدیں عبور کرچکی ہے۔

دنیا بھر کی طرح لودہراں میں بھی تحریک منہاج القرآن کے سینکڑوں نوجوانوں نے گستاخ فلم کے خلاف ریلی نکالی، جس کی قیادت ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں، رانا محمد ظاہرالقادری ناظم، چوہدری عبدالغفار سنبل نائب سرپرست، راؤ محمد اسحاق خان ضلعی امیر، ملک عمر فاروق، رانا اشرف علی خان، سید مدثر بخاری، حاجی عزیز بھٹی، ملک سلطان آرائیں، ملک اللہ یار کے علاوہ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے قائدین نے کی۔ ریلی چلڈرن پارک سے شروع ہوئی، شرکاء نے امریکہ کے خلاف کتبے اٹھا رکھے تھے اور ہم عظمت رسول کے پاسباں ہیں پاسباں کے نعرے لگاتے رہے۔

آخر میں ریلی کے شرکاء نے اہلسنت کے تمام مکاتب فکر کی طرف سے نکالی گئی مرکزی ریلی میں شرکت کی جس سے پیر حبیب اللہ نقشبندی، قاری ریاض الدین، پیر سید ظفر علی شاہ امیر اہلسنت ملتان ڈویژن کے علاوہ ممبر پنجاب اسمبلی پیر سید رفیع الدین شاہ اور ممبر قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی نے خطاب کیا۔ تحریک منہاج القرآن کی اس عظیم ریلی کو کامیاب بنانے میں ملک اختر، روال لنگاہ چوہدری امیر علی، راؤ وقار علی، مرزا ساجد، نادر حسین بھٹی، محمد محسن بھٹہ، حماد اکیڈمی کے اساتذہ و طلبہ اور مرزا محمد اسلم نے اہم کردار ادا کیا۔

ریلی کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ: مرزا محمد اسلم (میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودہراں)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top