عظمت مصطفیٰ (ص) ریلی : ڈہرکی (سندھ)

تحریک منہاج القرآن ڈہرکی کے زیراہتمام عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والےسینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جن میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر امجد حسین جٹ، ڈہرکی بار کونسل، ڈہرکی سمال ٹریڈرز، ہندو کمیونٹی، روشن تارا ماڈل اسکول، حرا پبلک اسکول کے طلباء، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میرپور ماتھیلو، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈہرکی کے ساتھیوں نے خصوصی شرکت کی۔ ریلی زرعی بینک ڈہرکی سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب ڈہرکی پر اختتام پزیر ہوئی۔

ڈہرکی پریس کلب کے سامنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر یوتھ لیگ امجد حسین جٹ نے کہا کہ عالمی اداروں، UN اور موثر ممالک اس مذموم عمل کو مستقل ختم کرنے کیلئے پہلے سے موجود قوانین پر عمل درآمد اور UN کی قراردادوں میں ترامیم کرے۔ ایسی مذموم فلم عالمی امن کیلئے بدترین خطرہ ہے، آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس پر حملہ کرنے والے عالمی مجرم ہیں ان کو عالمی سطح پر دہشت گردی کو فروغ دینے کے جرم میں فوری گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ فلم بنانے والے مصری مسیحیوں کو فوری ڈی پورٹ کرے کیونکہ یہ امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی اور انٹرنیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ ہے۔ عالمی امن سے کھیلنے والے ملعونوں سے عالمی قوانین کے مطابق نبٹا جائے۔ آخر میں درود سلام اور خصوصی دعا کرائی گئی۔

رپورٹ : زاہد علی مصطفوی ڈہرکی سندھ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top