عظمت مصطفیٰ (ص) ریلی : دھدو بسراء

منہاج القرآن یوتھ لیگ دھدو بسراء کے زیراہتمام گستاخانہ فلم کے خلاف عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی، جس میں علاقے بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد کے ساتھ منہاج القرآن ڈسکہ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت محمد اسلم قادری (صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ)، حافظ غلام عباس بسراء (جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل ڈسکہ)، محمد اصغر قادری (ناظم تحریک منہاج القرآن u/c بھڑتھانوالہ)، محمد عنصر بسراء (نائب صدر msm تحصیل ڈسکہ) نے کی، جس میں سینکڑوں عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔

ریلی کا آغاز منہاج لائبریری دھدو بسراء سے ہوا، دوران ریلی شرکاء نے اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پوسٹرز، جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی مختلف شہراہوں سے ہوتی ہوئی منہاج لائبریری دھدو بسراء پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے اختتام پر محمد اسلم قادری نے حاضرین سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ عاشقانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کام جلاؤ گھراؤ کرنا یا توڑ پھوڑ کرنا نہیں ہے، دشمن یہی تو چاہتا ہے کہ مسلمان قتل و غارت کریں اور توڑ پھوڑ کریں اور دنیا کو بتایا جائے کہ یہ دیکھو مسلمان دہشت گرد ہیں، مگر تحریک منہاج القرآن ان شاء اللہ اس وقت تک پرامن احتجاج جاری رکھے گی جب تک اس مسئلے کا حل نہیں نکلتا۔ تحریک منہاج القرآن کی اس عظیم الشان ریلی کو دیکھ کر درجنوں لوگوں نے منہاج القرآن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

رپورٹ:ہمایوں قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top