عظمت مصطفیٰ (ص) ریلی: بھنگالی شریف

تحریک منہاج القرآن بھنگالی شریف کے زیراہتمام امریکہ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ فلم کے خلاف عظیم الشان پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی 24 ستمبر بروز سوموار شام چار بجے میلاد چوک آڑہ سے نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت پیر سید عبدالعزیز شاہ چشتی، پیر سید فضل حسین شاہ ہمدانی، چوہدری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4 اور علامہ قیصر یعقوب نے کی۔ جبکہ ریلی کی سرپرستی الحاج پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی آستانہ عالیہ بھنگالی شریف اور قاضی شفیق الرحمان نے کی۔

ریلی کے شرکاء نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ والہانہ عشق و محبت کا اظہار کرتے ہوئے درود وسلام اور نعتوں کے نذرانے پیش کیے۔ ریلی گاؤں کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک پر پہنچی تو الحاج پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی نے ریلی کا استقبال کیا۔ ریلی میں تحریک منہاج القرآن بھنگالی کھینگر، موہڑہ ہدایت، اپرہ محلہ اور آڑہ کی تنظیمات نے بھر پور شرکت کی۔

ریلی کے اختتام پر بعد نماز مغرب آستانہ عالیہ پر عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی نے کی۔ اس موقع پر علامہ قیصر یعقوب، علامہ محمد فاروق قادری، قاضی شفیق الرحمٰن، علامہ عبدالرشید اور علامہ قاری محمد یعقوب قادری ناظم دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ فلم کی شدید مذمت کی، اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلہ کو او۔ آئی۔ سی کے پلیٹ فارم سے اٹھایا جائے۔

ریلی کو کامیاب کرنے میں چوہدری عبدالحمید نائب ناظم تحریک منہاج القرآن، چوہدری اسرار حسین ناظم ویلفیئر، چوہدری طارق محمود ناظم تحریک منہاج القرآن یونٹ موہڑہ ہدایت، چوہدری حسن اختر ناظم تحریک منہاج القرآن یونٹ اپرہ محلہ، چوہدری حبیب احمد ناظم تحریک منہاج القرآن یونٹ آڑہ، چوہدری عبدالشکور اور چوہدری مصدق رحیم نے اہم کردار ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top