عظمت مصطفیٰ (ص) ریلی : گجرات

تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام توہین آمیز فلم کے خلاف عظیم الشان پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی، جس میں تحریک منہاج القرآن گجرات، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران سمیت علاقہ بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کا ثبوت دیا۔

اس ریلی میں جہاں مسلمان انبیاء علیہم السلام کی شان میں گستاخی کے خلاف سراپا احتجاج تھے ان کے شانہ بشانہ تحریک منہاج القرآن کی عالمی امن اور بین المسالک کی جانے والی کاوشوں سے متاثر ہو کر مسیحی برادی کے لوگ بھی شامل تھی، مسیحی برادری سے ایک بڑے وفد نے ریلی میں شرکت کی اور انبیاء علیہم السلام اور الوہی کتابوں کی بے ادبی، بے حرمتی اور گستاخی کے خلاف بھر پور احتجاج میں حصہ لیا، مسیحی برادری کے لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف بنائی جانے والی گستاخی اور بے ادبی پر مشتمل توہین آمیز فلم کے خلاف مزمتی کلمات درج تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت پاکستان امریکہ کی حکومت سے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کروائے اور اس فلم کے بنانے والوں کو قرار واقع سزا دی دلوائے۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجویز کی بھرپور تائید کی کہ تمام مسلم ممالک اقوام متحدہ میں اہانت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تحفظ ناموس رسالت کے لئے ایک قرارداد پیش کریں اوراگر اس کے حق میں اقوام متحدہ میں اگر کوئی قانون نہیں بنایا جاتا تو تمام مسلم ممالک یو این او کا بائیکاٹ کردیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top