عظمت مصطفیٰ (ص) ریلی : کامونکی

مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کامونکی کے زیراہتمام مورخہ 21 ستمبر 2012 کو توہین آمیز فلم کے خلاف عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں مصطفوی سٹوڈنٹس کے طلبہ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے اس موٹر سائیکل ریلی میں شرکت کی۔ ریلی میں نوجوانوں نے عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرجوش انداز میں نعرے لگائے اور اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کتبے اٹھا رکھے تھے۔ یہ ریلی تحریک منہاج القرآن کامونکی کے دفتر سے نکلی اور جس کا اختتام مین بازار کامونکی میں ہوا۔

اس ریلی کی قیادت صدر تحریک منہاج القرآن کامونکی محمد سلیم قادری، صدر مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ کامونکی احمد منیب اور صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ کامونکی شمشاد انور بسراء نے کی۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر تحریک منہاج القرآن کامونکی علامہ اعجاز احمد سندھو اور علامہ امجد علی سیفی نے ہزاروں نوجوانوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے گستاخانہ فلم کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top