عظمتِ مصطفیٰ (ص) ریلی : مانکیالہ مسلم

گزشتہ روز منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان کے زیرِاہتمام گستانہ فلم کے خلاف نہایت منظم اور پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی، جس میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کے طلبہ سمیت علاقے بھر سے لوگوں نے شرکت کی، اور آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  سے اپنی سچی محبت کا اظہار کیا۔ شرکاء ریلی نے اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پوسٹرز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کے پرنسپل راجہ خیام عباس نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بچہ بچہ عظمت رسول  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  پر کٹ مرنے کے لیے تیار ہے، حافظ محمد سفیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی محبت اصل ایمان ہے، اور کوئی بھی مسلمان اُس وقت تک سچا مسلمان نہیں کہلا سکتا جب تک آقا  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی محبت اس کے لیے ہر چیز سے افضل نہ ہو۔ صدر و بانی منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم محمد نعیم چوہدری (فرانس) نے پُرامن ریلی پر ادارے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top