عظمت مصطفیٰ (ص) ریلی : سرائے عالمگیر

گستاخانہ فلم کے خلاف منہاج القرآن یوتھ لیگ سرائے عالمگیر کے زیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن سرائے عالمگیر کے عہدیداران نے کی۔ ریلی میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور سرائے عالمگیر کے غیور عوام نے بھرپور شرکت کی۔

تحریک منہاج القرآن کی سابقہ روایات کے مطابق یہ ریلی بھی انتہائی پرامن اور منظم تھی، دوران ریلی درود و سلام اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے محبت و عقیدت کے نعرے بلند ہوتے رہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قائدین تحریک منہاج القرآن و منہاج القرآن یوتھ لیگ سرائے عالمگیر نے کہا کہ گستاخانہ فلم انتہائی گھٹیا اور غلیظ حرکت ہے، جس کے ذریعے سے نہ صرف امت مسلمہ بالکل عالمی امن کو برباد کرنے کی ملعون سازش کی گئی ہے۔ اگر ایسے واقعات پر قابو نہ پایا گیا اور اس کا فوری تدارک نہ ہوا تو دنیا ہولناک خطرات سے دوچار ہو سکتی ہے۔ ایسے مذموم فعل سے انتہا پسندی میں شدت آئے گی اور بین المذاہب ٹکراؤ کا خطرہ بڑھے گا۔ اس لیے آنے والے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی برادری کو اس اہم اور حساس مسئلے کی طرف سنجیدگی سے توجہ دینا ہوگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top