حیدر آباد، انڈیا : منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام عظمت مصطفی (ص) کانفرنس

اسلام اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف بنائی گئی فلم اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرمنہاج القرآن ویمن لیگ (حیدرآباد، انڈیا) کے زیر اہتمام مورخہ 26 ستمبر 2012ء کو مہاراجہ فنکشن ہال بیرون فتح دروازہ میں عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاو ت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظہ آسیہ فاطمہ نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض حافظہ تبسم قاری نے سرانجام دیئے۔ اس کے بعد محفل نعت منعقد ہوئی جس میں معروف خواتین نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعتوں کی صورت میں نذرانہ عقیدت ومحبت پیش کئے۔منہاج القرآن ویمن لیگ حیدرآباد کی نائب صدر نبیلہ قادری نے کلمات تشکر پیش کئے۔ ناظم دعوت وارشاد منہاج القرآن حید رآباد مولانا محمد خان قادری ارشد حبیبی نے تحفظ ناموس رسالت اور عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان پر خطاب کیا۔ جلسہ کی صدارت سیدہ فرزانہ حسین قادری (صدرمنہاج القرآن ویمن لیگ حیدر آباد) نے کی۔کانفرنس کو کامیاب بنانے میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی ذمہ داران خازن سیدہ طلعت شاہ، سیکرٹری سیدہ رفیعہ اور دیگر ممبران وکارکنان نے کانفرنس کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ: MQI حیدر آباد، انڈیا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top