شالیمار ٹاؤن لاہور : عظمت مصطفی(ص) کانفرنس

تحفظ ناموس رسالت اور حرمت دین کے سلسلہ میں منہاج القرآن علماء کونسل شالیمار ٹاؤن نے مورخہ 6 اکتوبر 2012 کو جامع مسجد تالاب والی باغبانپورہ لاہور میں عظیم الشان عظمت مصطفی کانفرنس کا اہتمام کیا۔ جس کی صدارت مرکزی ناظم علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ناظم پنجاب علامہ میر محمد آصف اکبر قادری نے کہا کہ جب بھی دین کی حرمت اور ناموس مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حملہ ہوا تحریک منہاج القرآن ہراول دستہ بن کر دفاع کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں بدامنی، فرقہ واریت، لاقانونیت اور تہذیبی تصادم کا ذمہ دار امریکہ ہے۔ جہاں اس طرح کی ناپاک سازشیں کر کے مذاہب کے درمیان جنگ کروائی جا رہی ہے۔ کانفرنس سے صدر علماء کونسل لاہور علامہ غلام اصغر صدیقی، علامہ محمد عثمان سیالوی علامہ مختار حسین صدیقی، علامہ سلیم رضا نوری، علامہ محمد خلیل حنفی، علامہ غلام مرتضی نوری، علامہ اللہ بخش سیالوی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید فرحت حسین شاہ نے توہین آمیز فلم کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجویز کی بھرپور تائید کی کہ تمام مسلم ممالک اقوام متحدہ میں اہانت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تحفظ ناموس رسالت کے لئے ایک قرارداد پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اس حوالے سے فوری قانون سازی ہونی چاہیے تاکہ انبیاء کرام اور الوہی کتابوں کا تقدس پامال کرنے کی کوئی جراءت نہ کر سکے۔ انبیاء کرام، مقدس ہستیوں اور مذاہب کا احترام عالمی ضابطہ ہے، اس کو یقینی بنانا ہر ملک کی ذمہ داری ہے۔ کسی فرد ادارے یا ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اربوں انسانوں کی دل آزاری کا باعث بنے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top