چکوال: یوم عظمت مصطفیٰ (ص)

تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام پورے پاکستان کے ہر تحصیلی ہیڈ کواٹر کی طرح چکوال میں بھی یوم عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں احتجاجی ریلی نکا لی گئی جس میں شرکا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ ریلی علی مسجد سے شروع ہو کر چکوال پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بورڈ اٹھا رکھے تھے۔ ریلی انتہائی پرامن اور منظم تھی اور سارے رستے میں درود پاک پڑھا جارہا تھا، شرکاء ریلی عظمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاسبان ہیں پاسبان کے پرشگاف نعرے لگائے رہے تھے۔

اس موقع پر توقیر عباس مغل میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک اور ڈاکٹر سہیل محمود جنجوعہ ناظم تحریک منہاج القرآن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تو تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری میدان عمل میں ڈٹ کر کھڑے ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پوری دنیا کے سربراہان، صدر اوباما اور او آئی سی کے جنرل سیکرٹری کو خط لکھا ہے کہ اگر پوری دنیا کا امن قائم کرنا چاہتے ہیں تو عالمی سطح پر قانون بنایا جائے کہ کسی بھی نبی کی شان میں گستاخی پر سزا موت ہوگی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ حرمت رسول کا کیس عالمی عدالت انصاف میں لیکر جائے تو وہ وکیل کے طور پر یہ کیس لڑنے کو تیار ہیں اور وہ ان شاء اللہ یہ کیس جیت کر دکھائیں گے۔ ریلی کی قیادت حاجی عبدالغفور شیخ، مجاہد حسین اور طاہر ایڈوکیٹ نے کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top