پاکپتن شریف: ماہانہ درس عرفان القرآن

مورخہ 23 ستمبر 2012 بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کے زیراہتمام جامعہ مسجد اللہ بخش کوریا میں کامیاب ماہانہ درس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ محمد رضا قادری نے بہت خوبصور ت انداز میں آقاء دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت مبارکہ اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ان تمام اعمال کا ذکر کیا جس کے ذریعہ امت مسلمہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حرمت کی پاسبانی کا حق ادا کرسکتی ہے۔ شرکاء درس قرآن نے علامہ محمد رضا کے خطاب کو انتہائی انہماک کیساتھ سنا اور بہت سراہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top