پنڈدادنخان : عظمت مصطفیٰ (ص) موٹر سائیکل ریلی

توہین آمیز فلم اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف بھرپور اور پرامن احتجاج کرنے کے لیے مورخہ 05 اکتوبر 2012ء بروز جمعۃ المبارک منہاج القرآن یوتھ لیگ ٹوبہ ضلع پنڈدادنخان کے زیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تمام عہدیداران اور کارکنان سمیت شہر بھر سے لوگوں نے شرکت کی۔ شرکاء ریلی کی ایک بڑی تعداد موٹرسائیکلز پر سوار تھی۔ شرکاء ریلی شہر بھر کا چکر لگایا اور شدید مگر پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تو تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری میدان عمل میں ڈٹ کر کھڑے ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پوری دنیا کے سربراہان، صدر اوباما اور او آئی سی کے جنرل سیکرٹری کو خط لکھا ہے کہ اگر پوری دنیا کا امن قائم کرنا چاہتے ہیں تو عالمی سطح پر قانون بنایا جائے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ اس کیس کو عالمی عدالت انصاف میں لیکر جائے تو وہ وکیل کے طور پر یہ کیس لڑنے کو تیار ہیں اور وہ ان شاء اللہ یہ کیس جیت کر دکھائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top