سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حویلی لکھا میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے انسان کی شخصیت کو روح، نفس اور جسم کے امتزاج سے مکمل کیا ہے، انسان کی شخصیت شریعت کے تابع طبیعت سے مکمل ہوتی ہے ۔ شریعت ظاہر کو سنوارتی ہے، جبکہ باکردار طبیعت باطن کو نکھارتی ہے۔ یہ دونوں پہلو انسان کو دین اور دنیا دونوں میں کامیاب بناتے ہیں۔
منہاج القرآن انترنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج القرآن ویمن لیگ کے تربیتی کیمپ "التربیۃ 2024"میں شرکت و خطاب، چیئرمین سپریم کونسل نے منہاج ویمن لیگ کے دو روزہ تربیتی کیمپ "التربیۃ 2024" کے دوسرے اور آخری روز ’’سنگت اور رفاقت ‘‘کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزِ قیامت دنیا کے دوست، اَحباب، رشتہ دار ایک دوسرے کو نہیں پہچانیں گے، کوئی کسی کے کام نہیں آئے گا، سوائے دنیا کی اُن سنگتوں کے جو پرہیز گار اور نیک لوگوں کے ساتھ تھیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
منہاج القران انٹرنیشنل جاپان گما سینٹر کے زیراہتمام 13 دسمبر بروز جمعہ کو عظیم الشان سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں منہاج القران انٹرنیشنل جاپان کے رفقاء قائدین وابستگان نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کا اغاز تلاوت قران مجید سے ہوا جبکہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ عقیدت پیش کیا گیا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.