انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز کی تقریبِ رونمائی سے مولانا طارق جمیل کا اظہارِ خیال

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 60 جلدوں پر مشتمل تالیف کردہ ”انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز“ کی پہلی 8 جلدیں جو اصول الحدیث پر مشتمل ہیں کی تقریبِ رونمائی ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا کہ انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایک بڑا کارنامہ ہے اس پر میں اُنہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ دین کی حفاظت اللہ نے اپنے ذمہ لے رکھی ہے۔ اس لئے ہر دور میں اللہ کے منتخب کئے گئے بندے ہی یہ خدمت انجام دیتے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top