کتاب روشن مستقبل کی راہیں متعین کرتی ہے: کرنل (ر) مبشر اقبال

جدید سائنس کاترقی یافتہ منظر نامہ کتاب کا مرہون منت ہے
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے ایک ہزار کتابیں لکھ کر علمی ذخیرے میں اضافہ کیا
ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کا کتاب کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب

Director Agosh Complex adressing event organized on World Book Day 2024

لاہور (24 اپریل 2024) تحریک منہاج القرآن کے فلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم کی لائبریری میں کتاب کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آغوش کیئر ہوم کے ا ساتذ ہ اور بچوں نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل(ر) مبشر اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتاب کسی بھی قوم کی تہذیب و ثقافت اور ترقی کا زینہ ہوتی ہے۔ کتاب ذہن و فکر میں وسعت لاتی ہے آج کی جدید سائنس کاترقی یافتہ منظر نامہ بھی کتاب کا مرہون منت ہے۔کتاب روشن مستقبل کی راہیں متعین کرتی ہے۔

کرنل(ر) مبشر اقبال نے بچوں کو بتایا کہ منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ایک ہزار کتابیں لکھ کر علمی ذخیرے میں اضافہ کیا۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کتاب بینی کے کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بچوں پر زور دیا کہ جہالت اور لاعلمی کو دو ر کھنے کیلئے کتابوں کو دوست بنانا ہو گا۔کتب خانوں سے تعلق جوڑنا ہو گا۔ کتاب سے دوستی رکھنے والا کبھی تنہا نہیں ہوتا۔ کتاب تربیت اور تعلیم میں جو اہم کردار ادا کرتی ہے کوئی بھی معاشرہ اس کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کر سکتا۔

Director Agosh Complex adressing event organized on World Book Day

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top