سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے سنٹر منہاج القرآن رامہورڈ روڈ لندن کے زیراہتمام بین المذاہب سیمینار 18 اکتوبر کو منعقد ہوا۔ یہ برطانیہ میں دورہ صحیح مسلم شریف سے پہلے ریفریشر ایونٹ تھا۔ اس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کی۔
ادارہ منہاج القرآن برمنگھم کے زیراہتمام تین روزہ دورہ صحیح مسلم کی دوسری اور تیسری نشست مورخہ 20 اکتوبر مرکزی جامع مسجد گھمگول شریف برمنگھم میں منعقد ہوئی۔ جس میں مفتی گل رحمٰن، مفتی عبدالرسول منصور، مفتی محمد ایوب ہزاروی، علامہ بوستان قادری، علامہ نیاز احمد صدیقی، حاجی عبدالغفور اور سینکڑوں علماء و مشائخ نے شرکت کی اس کے علاوہ اہل علم مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان کے معروف فنکار فردوس جمال نہ صرف دس گھنٹے طویل گفتگو سنتے رہے بلکہ پہلی نشست کے آغاز میں بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت بھی پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن برمنگھم برطانیہ کے زیراہتمام 19 مارچ کو جامع مسجد گھمگول شریف میں عظیم الشان استقبال میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی جبکہ اس موقع پیر سید بلال چشتی (علی پورہ شریف) سجادہ نشین اجمیر شریف، پیر محمد منور حسین شاہ جماعتی مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ، بانی یونیٹی ٹی وی، مفتی گل رحمان قادری، محقق العصر مفتی عبدالرسول منصور الازھری، علامہ بستان قادری، ایڈیٹر روزنامہ جنگ لندن ظہور نیازی جبکہ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین میں سے تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین، نمائندہ یوتھ سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسین محی الدین قادری اور علماء مشائخ کی بڑی تعداد یہاں موجود تھی۔
صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے گذشتہ روز بریڈ فورڈ کے وینوو فنکشن ہال میں منہاج القرآن بریڈ فورڈ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56 ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ الفرغانہ انسٹی ٹیوٹ مانچسٹر کے طالبعلم مبشر انور کی تلاوت کلام پاک اور علامہ محمد رمضان قادری کی نظامت میں منعقد ہونے والی تقریب میں عبدالقادر نوشاہی، ناصر کریم، محمد عمر، میلاد رضا قادری، اعجاز احمد صدیقی، علامہ سعید ہاشمی نے ہدیہ عقیدت بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا جبکہ الفرغانہ انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سائنسز مانچسٹر کی طالبات نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی شخصیت کے روحانی اور طالبعلم بلال حسینی نے تعلیمی پہلو پر اپنی تحقیق (Presentation) پیش کی۔
چار روزہ الھدایہ کیمپ منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیر اہتمام پروقار تقریب کے طور پر منعقد ہوا۔ افتتاحی روز تقریب کا باقاعدہ آغاز جمعہ کی نماز کے بعد ہوا۔ تلاوت و نعت کے بعد کیمپ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر زاہد اقبال اور عبدالقدیر نے اس میگا ایونٹ کی تعارفی نشست میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں برطانیہ کے علاوہ نارتھ امریکہ، ڈنمارک، ہالینڈ فرانس اور دیگر یورپی ممالک سے نوجوان موجود ہیں۔ الھدایہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد دیار غیر میں مقیم نوجوانوں کی تربیت کرنا ہے۔ شیخ الاسلام کی خصوصی ہدایت پر یہ کیمپ شروع کیا گیا ہے۔ اس تعارفی نشست کے دوران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور معزز مہمان محدث اعظم الاستاذ الشیخ اسعد محمد سعید الصاغرجی (شام) تشریف لائے۔ آپ شام کے نامور فقہی اور علم الفقہ پر مشہور کتاب الفقہ الحنفیہ کے مصنف اور ماجع مسجد اُموی (دمشق) کے خطیب اعظم بھی ہیں۔ شیخ الاسلام کی خصوصی دعوت پر اس کیمپ کے لیے برطانیہ تشریف لائے جہاں آپ کی یہ پہلی آمد تھی۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.