سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
یونیورسٹی کالج کوپن ہیگن کے ٹیچر ٹریننگ پروگرام سے تعلق رکھنے والے 12 طلبہ کے وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ویلبی سینٹر کا تعلیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر طلبہ کو اسلام، مسجد کے نظام، اسلامی عقائد و عبادات اور ڈنمارک میں تنظیم کی تعلیمی، سماجی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے انجام دی جانے والی خدمات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔
منہاج سسٹرز لیگ ڈنمارک کی ٹیم نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ساتھ خصوصی تربیتی و روحانی نشست کا انعقاد کیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک زون ون کے صدر سید محمود شاہ، منہاج القرآن ڈنمارک کے صدر ڈاکٹر عرفان ظہور اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ چیئرمین سپریم کونسل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی ترقی کے بغیر معاشرہ ادھورا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو معاشرتی ترقی میں نمایاں مقام دیا ہے۔ اسلام ہی نے خواتین کے حقوق کا اصل محافظ ہے۔
کوپن ہیگن (ڈنمارک): منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام بلوم میریج ہال ویلبی دارالحکومت کوپن ہیگن ڈنمارک میں پاکستان میں آرفن بچوں کی کفالت کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دور و نزدیک سے خواتین و حضرات نے شرکت کی نیز برطانیہ سے معروف قوال قیصر محمود و ہمنوا نے انگلینڈ سے خصوصی شرکت کی اور صوفیانہ کلام پیش کیے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری یورپ کے دو ماہ کے دورے پہ آج جرمنی کے شہر برلن پہنچے ہیں انکے دورے میں جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کا دورہ بھی شامل ہے اسی جولائی کے مہینے میں ہی اس سے قبل وہ یونان، سپین، سوئٹرزلینڈ، نارتھ اٹلی، ساؤتھ اٹلی، اور آسٹریا کے دورہ جات مکمل کرچکے ہیں۔ جرمنی کے بعد وہ ناروے کے شہر اوسلو اور سویڈن کے شہروں مالمو اور سٹاک ہوم کا دورہ مکمل کرکے ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن پہنچیں گے جہاں وہ تین روزہ امن کیمپ میں شریک ہونگے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.