سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن کبیر والا کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست میں علامہ محمد لطیف مدنی نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’امہات المؤمنین اور آجکی خواتین‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج خواتین کو اپنی زندگی میں اسوہ امہات المومنین اپنا کر اپنے رول ماڈل بنانے ہوں گے۔ آج خواتین بامقصد زندگی گزارنا چاہتی ہیں تو انہیں دین اسلام سے رہنمائی لینا ہو گی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام محفل میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں محسن انسانیت کانفرنس منقعد ہوئی، کانفرنس میں محترمہ سدرہ کرامت مرکزی جنرل سیکرٹری منہاج ویمن لیگ نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شریف پورہ میں منہاج کلینک کا افتتاح ڈاکٹر امتیاز چوہدری، راؤ عارف رضوی، ڈاکٹر فریحہ امتیاز، سجاد نقشبندی، ڈاکٹر مقبول احمد انصاری نے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معروف معالج ڈاکٹر امتیاز چوہدری نے کہا کہ آج نفسا نفسی کے دور میں ہر شخص مادیت زدہ ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے اخلاقی اقدار پامال ہورہی ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر میاں نور احمد سہو اور صوبائی جنرل سیکرٹری افتخار قریشی ایڈووکیٹ نے ملتان میں ہونیوالے صوبائی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمرتوڑ مہنگائی نے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو شدید متاثر کیا ہے۔ ہر طبقہ مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہے مگر حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام نظر آتی ہے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.