سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور نے “مراکزِ علم” پراجیکٹ کے سلسلے میں مرکزی سیکریٹریٹ پر منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دینی علم ہر مسلمان کی بنیادی ضرورت ہے اور ایک صالح، باشعور اور مصطفوی معاشرے کی تشکیل کے لیے علم کا فروغ ناگزیر ہے۔
اسلام آباد: منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے زیرِاہتمام یومِ تاسیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب کے ساتھ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تنظیمی و فکری تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
قاہرہ – مصر: حکومتِ مصر کی دعوت پر تحریکِ منہاجُ القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے مصری وزارتِ اوقاف اور اعلیٰ کونسل برائے اسلامی امور کے اشتراک سے منعقد ہونے والی 36ویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کانفرنس کا عنوان تھا: ’’اسلام میں پیشے: ان کی اخلاقیات، اثرات اور مصنوعی ذہانت کے دور میں ان کا مستقبل‘‘
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.