شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کا ’حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاقِ کریمانہ‘ کے موضوع پر منعقدہ چھٹی اخلاقی و روحانی تربیتی نشست سے خطاب

مورخہ: 15 مارچ 2026ء

Day 6 Shaykh ul Islam Akhlaq e Karimana Lecture MQI Secretariat Lahore 2026

لاہور: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر رمضان المبارک کے عشرۂ اخیرہ میں ’’حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاقِ کریمانہ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ پانچویں اخلاقی و روحانی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کا ہر پہلو انسانیت کے لئے کامل رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ آپ ﷺ کی مبارک حیاتِ طیبہ سچائی، امانت، رحم، محبت اور اعلیٰ اخلاق کا ایسا عملی نمونہ ہے جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ مشہور حدیثِ خدیجہ میں ام المؤمنین حضرت خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا نے حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کی جن عظیم صفات کا ذکر کیا، ان میں ایک بنیادی وصف ’’صدق الحدیث‘‘ یعنی ہمیشہ سچ بولنا ہے۔ شیخ الاسلام نے واضح کیا کہ سچ بولنا اور بات ہے جبکہ سچائی کا پیکر بن جانا ایک بلند تر مقام ہے، صداقت محض ایک اخلاقی خوبی نہیں بلکہ یہ انسان کی پوری شخصیت کا مرکز ہے۔ صدق کا مطلب یہ ہے کہ انسان کے ظاہر و باطن، دل و دماغ اور زبان و عمل میں کوئی تضاد باقی نہ رہے۔ جب انسان کی شخصیت کے تمام پہلو ایک ہی حقیقت یعنی سچائی پر جمع ہو جائیں تو اسے حقیقی صداقت کہا جاتا ہے۔

شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے کہا کہ دینِ اسلام میں روحانیت کی بنیاد مقامِ صدق ہے۔ نیکی، خیر، اخلاص اور تمام اخلاقی خوبیاں اسی سرچشمۂ صدق سے پھوٹتی ہیں۔ اگر انسان جھوٹ کا عادی ہو تو اس کی دیگر نیکیاں بھی اپنی تاثیر کھو دیتی ہیں۔ اس لئے اخلاقیات کا مسلمہ اصول ہے کہ سچائی تمام نیکیوں کی جڑ ہے، جو شخص ہمیشہ سچ بولتا ہے اور جھوٹ سے مکمل اجتناب کرتا ہے، اس کی شخصیت میں تضاد ختم ہو جاتا ہے اور وہ سچائی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی صفت الحق کا مظہر بننے لگتا ہے۔ اس کے برعکس جھوٹ انسان کے اندر بے سکونی، اضطراب اور تضاد پیدا کر دیتا ہے۔

انہوں نے معاشرتی اور سماجی پہلو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سماجیات کے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ اعتماد (Trust) کسی بھی معاشرے کا سب سے بڑا سوشل کیپیٹل ہوتا ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی زندگی اس کی روشن مثال ہے کہ اعلانِ نبوت سے پہلے ہی اہلِ مکہ آپ ﷺ کو صادق و امین کے لقب سے یاد کرتے تھے کیونکہ آپ ﷺ کی سچائی اور امانت داری پر سب کو مکمل اعتماد تھا۔ انہوں نے جدید نفسیات اور نیورو سائنس کی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسانی دماغ کی فطری ساخت سچ بولنے کے لیے زیادہ موزوں ہے۔ سچ بولنے سے دماغ پر کم دباؤ پڑتا ہے جبکہ جھوٹ بولنے کے لیے دماغ کو اضافی محنت کرنا پڑتی ہے۔ جھوٹ بولنے والا شخص پہلے اصل حقیقت کو دبانے کی کوشش کرتا ہے، پھر ایک نئی کہانی گھڑتا ہے اور اسے یاد رکھنے کے لیے مسلسل ذہنی دباؤ میں رہتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ذہنی تناؤ بڑھتا ہے، اعصاب متاثر ہوتے ہیں اور انسان کی توجہ اور سکون ختم ہو جاتا ہے۔

شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے کہا کہ سچائی انسان کو اندرونی سکون اور اعتماد عطا کرتی ہے جبکہ جھوٹ انسان کو ذہنی انتشار اور بے چینی میں مبتلا کر دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سچائی کو سکون اور نجات کا راستہ قرار دیا ہے، جو شخص ظاہر و باطن میں سچائی کو اختیار کر لیتا ہے وہ نفسیاتی دباؤ سے آزاد ہو کر مضبوط اور بااعتماد شخصیت بن جاتا ہے۔ ایسے لوگ حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور معاشرے میں اعتماد اور استحکام پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے امت کو واضح ہدایت فرمائی کہ ہمیشہ سچ بولو اور سچائی کو اپنی زندگی کا شعار بناؤ۔ جب انسان کی فکر، نیت، قول اور عمل سب سچائی پر قائم ہو جائیں تو وہ صدیقین کے درجے تک پہنچ جاتا ہے۔ اس کے برعکس جو شخص جھوٹ کو اپنا معمول بنا لے، وہ اللہ کے نزدیک کذاب شمار ہوتا ہے، مسلمان اپنی زندگی کے ہر پہلو میں سچائی کو اپنائیں تاکہ ان کی شخصیت میں ظاہر و باطن کا تضاد ختم ہو اور وہ سیرتِ مصطفوی ﷺ کی حقیقی پیروی کرتے ہوئے ایک صالح اور بااعتماد معاشرہ تشکیل دے سکیں۔

اخلاقی و روحانی تربیتی نشست میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ قادری، محترمہ فضہ حسین قادری، بانی ممبر منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ محمد اسلم قادری، بانی ممبر منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ حاجی عبدالغفور قادری، علماء و مشائخ، قائدین تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز سمیت کثیر تعداد میں عامۃ الناس نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top