سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاجینز ڈے کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاجینز تحریک منہاج القرآن کے مصطفوی مشن کے فروغ کے لئے عظیم خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یوں تو سب کی خدمات قابل تحسین ہیں مگر منہاجینز تحریک کے ماتھے کا جھومر ہیں اور میرے فکر کے امین اور وارث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ 40 منہاجینز مختلف یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں اور اتنے ہی تعداد ڈگری مکمل کرنے کے قریب ہیں۔ منہاجینز زندگی کے ہر شعبہ میں لائق تحسین خدمات انجام دے رہے ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ نظامتِ دعوت و تربیت کے زیراہتمام منعقدہ "سیدۂ کائنات کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ عصرِ حاضر میں سیدۂ کائنات فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کی سیرت و کردار خواتین کی زندگی سے وابستہ تمام پہلوؤں کے لئے نمونہ حیات ہے۔ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی تعلیمات نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری انسانیت کے لئے خیر بانٹنے اور ایک دوسرے کی تکالیف دور کرنے کا پیغام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دنیا میں خیر کثیر کا واحد ذریعہ سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کی ذات مبارکہ ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک نے کراچی میں بیداری شعور مہم کے تحت نظام بدلو موٹر سائیکل ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کی۔ کراچی میں سہراب گوٹھ سے مزار قائد تک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ مرکزی صدر قاضی زاہد حسین اور خرم نواز گنڈاپور موٹر سائیکل پر سوار رہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کا فلاحی ادارہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن رمضان المبارک میں مخیر حضرات سے مل کر 10 لاکھ غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کرے گا۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر کو خصوصی ہدایات دی ہیں کہ راشن کی تقسیم میں کورونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگار ہونے والے مزدور خاندانوں کو بھی شامل کیا جائے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مولانا وحید الدین خان کی رِحلت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں شیخ الاسلام نے کہا ہے مولانا کی وفات عالمِ اسلام کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ مرحوم تقریباً ایک صدی تک پورے خلوص کے ساتھ ترویج و فروغِ اِسلام کے لیے جہاد بالقلم میں مصروفِ عمل رہے۔ مولانا نے اِسلامی تعلیمات کو روایتی انداز کے بجائے عصری مقتضیات کے مطابق پیش کیا۔ بصائر و عبر کا اِظہار اور حقائقِ اِسلامیہ کا اِنکشاف ان کی تحریروں کا خاصہ تھا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.