سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نائب ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خیبر پختونخوا چوہدری عرفان یوسف نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں زکریا اکبر ضیاء سیٹھی سے ملاقات کی اور ان کے والد مرحوم محمد اکبر ضیاء سیٹھی کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر مرحوم کی تحریکی خدمات، اخلاص اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے دیرینہ وابستگی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد زون کے مرکزی تنظیمی و تربیتی دورے کے دوسرے اور تیسرے روز محترمہ لبنیٰ مشتاق اور محترمہ سحر عنبرین نے مختلف تحصیلات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تنظیمی ذمہ داران اور کارکنان کو تنظیمی استحکام، فکری و نظریاتی تربیت اور دعوتی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونین کونسل پاہگ پنوال تحصیل ایکسپریس ہائی وے کیپیٹل زون اسلام آباد کے زیراہتمام مختلف سکولز میں فیس ماسک کی اہمیت و افادیت پر آگاہی مہم اور بڑی تعداد میں بچوں اور سکولز انتظامیہ میں ماسک تقسیم کیے گئے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ ’’مہدی برحق‘‘ کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ کانفرنس میں صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب قاضی شفیق الرحمن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.