منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اسلام آباد کی طرف سے سیلاب زدگان کے لیے امدادی مہم

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اسلام آباد کے زیراہتمام سیلاب زدگان کے لیے امدادی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اسلام آباد میں امدادی کیمپ لگایا ہوا ہے، جہاں لوگ ضروریات زندگی کی مختلف اشیاء کے علاوہ کیش بھی جمع کرا رہے ہیں۔

منہاج یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم اسلام آباد کے نوجوان رضاکار اسلام آباد کی سڑکوں پر نکل کر "جھولی پھیلاؤ" مہم کے ذریعے بھی فنڈ جمع کر رہے ہیں۔ جہاں مسافر گاڑیاں روک روک کر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو فنڈ دے رہے ہیں۔

دریں اثناء منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی مرکزی تنظیم کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں کرڑوں روپے کا سامان بھجوا دیا گیا ہے، جس میں متاثرین کی ضرورت کی تمام اشیاء شامل ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر منہاج القرآن کا شہر اعتکاف بھی منسوخ کر دیا گیا تھا، جو گزشتہ بیس سال سے باقاعدگی سے منعقد ہو رہا ہے۔ اعتکاف بیٹھنے والے کارکنان رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات متاثرہ علاقوں میں سرانجام دے رہے ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کے ساتھ عید بھی گزاریں۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن کی طرف سے شہر اعتکاف 2010ء پر خرچ آنے والے 3 کروڑ روپے بھی سیلاب متاثرین کو دیئے گئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top